August 4, 2025 9:34 AM August 4, 2025 9:34 AM

views 9

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD  نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، ہماچل پردیش، کیرالہ، ماہے، مغربی بنگال، تمل ناڈو، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔×

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD  نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، ہماچل پردیش، کیرالہ، ماہے، مغربی بنگال، تمل ناڈو، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔×

August 4, 2025 9:33 AM August 4, 2025 9:33 AM

views 12

شری امرناتھ جی یاترا، جموں و کشمیر میں، بالتل اور پہلگام دونوں راستوں سے معطل کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں بالتل اور پہلگام کے راستوں سے شری امرناتھ جی یاترا معطل کردی گئی ہے۔ ایک بیان میں کشمیر کے ڈویژنل کمشنر وجے کمار بھدوری نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارش کی وجہ سے بالتل اور پہلگام کے راستوں پر مرمت اور رکھ رکھاؤ کام کاج بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ان راستوں پر مزدور...

August 4, 2025 9:30 AM August 4, 2025 9:30 AM

views 7

شراونی میلہ کے چوتھے اور آخری پیر کو آج صبح چار بجکر 10 منٹ پر جھارکھنڈ کے ضلع دیو گھر میں واقع بابا بیدیہ ناتھ مندر کے کپاٹ کھول دیئے گئے۔

شراونی میلہ کے چوتھے اور آخری پیر کو آج صبح چار بجکر 10 منٹ پر جھارکھنڈ کے ضلع دیو گھر میں واقع بابا بیدیہ ناتھ مندر کے کپاٹ کھول دیئے گئے۔ کانوڑیے اور عقیدتمند مقدس شراون ماہ کے آخری پیر کو بابا بیدیہ ناتھ کو جَل چڑھانے کے لیے، اسی وقت سے قطار لگنی شروع ہوگئی۔ بابا بیدیہ ناتھ مندر میں سخت حفاظتی بن...

August 4, 2025 9:28 AM August 4, 2025 9:28 AM

views 9

کرکٹ میں، لندن میں اوول کے مقام پر، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان، اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کا پانچواں ٹیسٹ، سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

کرکٹ میں، لندن کے اوول میدان میں اینڈرسن۔تیندولکر ٹرافی کا پانچواں ٹیسٹ کا آخری دن سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ میزبان انگلینڈ، آج آخری دن چھ وکٹ کے نقصان پر 339 رن سے اپنی دوسری اننگز پھر سے شروع کرے گا۔ انگلینڈ کو جیتنے کے لیے مزید 35 رن کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کو جیت کے لیے باقی چار وکٹ کی ...

August 4, 2025 9:26 AM August 4, 2025 9:26 AM

views 27

آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام،  پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”سائبر گھوٹالوں سے محفوظ رہنے کے طریقوں“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔

آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام،  پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”سائبر گھوٹالوں سے محفوظ رہنے کے طریقوں“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ یہ مذاکرہ، سائبر کرائم گروگرام کے ACP پریانشو دیوان اور سائبر سکیورٹی کے ماہر پوَن دُگّ...

August 3, 2025 9:53 PM August 3, 2025 9:53 PM

views 11

انتخابی کمیشن نے، RJD رہنما تیجسوی پرساد یادو سے کہا ہے کہ وہ، اُس ووٹر شناختی کارڈ کی تفصیلات پیش کریں جو انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں دکھایا تھا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ کارڈ، کمیشن کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے

بہار میں بھارت کے انتخابی کمیشن نے، راشٹریہ جنتا دل RJD کے رہنما تیجسوی پرساد یادو سے کہا ہے کہ وہ تفتیش کیلئے تفصیلات فراہم کریں۔ تیجسوی دو ووٹر شناختی کارڈ سے متعلق ایک تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ دیگھا اسمبلی حلقے کے چنائو رجسٹریشن افسر نے کہا ہے کہ جناب یادو نے کَل ایک پریس کانفرنس میں جو ووٹر آئی ...

August 3, 2025 9:51 PM August 3, 2025 9:51 PM

views 9

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ریلویز کی جدید کاری، توسیع اور حفاظت کے، حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے کے نیٹ ورک کو جدید طرز پر ڈھالنے اور وسعت دینے اور ریلوے میں تحفظ اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر موصوف، آج گجرات میں بھاؤنگر ریلوے اسٹیشن سے بھاؤنگر- ایودھیا کینٹ، ہفتہ وار ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے بعد اظہار خیال...

August 3, 2025 9:50 PM August 3, 2025 9:50 PM

views 4

آندھراپردیش کے باپَٹلا ضلعے میں، گرینائٹ کی ایک کان میں ایک چٹان گِرجانے کے سبب چھ مائیگرینٹ کارکن ہلاک ہوگئے

آندھرا پردیش کے ضلع Bapatla کے علاقے Ballikurava میں آج گرینائٹ کی ایک کان میں حادثے کے دوران چھ مائیگرینٹ مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ یہ مزور کانکنی میں مصروف تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان لوگوں پر ایک بڑا گرینائٹ آگرا۔ زخمیوں کو Narasaraopet کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت...

August 3, 2025 9:49 PM August 3, 2025 9:49 PM

views 8

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ نے راجدھانی رائے پور کے ریلوے اسٹیشن سے رائے پور-جبلپور نیو ایکسپریس ٹرین کو آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ نے راجدھانی رائے پور کے ریلوے اسٹیشن سے رائے پور-جبلپور نیو ایکسپریس ٹرین کو آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور منسکھ مانڈویا اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، اِس پروگرام میں ورچوئل طریقے سے شامل...

August 3, 2025 9:47 PM August 3, 2025 9:47 PM

views 7

اترپردیش کے گونڈا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 4 زخمی ہوئے

اترپردیش کے گونڈا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق 15 عقیدتمندوں کو لے جانے والی ایک Bolero گاڑی پرتھوی ناتھ مندر جارہی تھی، جو کنٹرول سے باہر ہوکر Saryu کینال برج کے نزدیک نہر میں جاگِری۔ یہ حادثہ Rehra گاؤں میں پیش آیا۔ گونڈا کے SP وِ...