August 3, 2025 9:47 PM

printer

اترپردیش کے گونڈا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 4 زخمی ہوئے

اترپردیش کے گونڈا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق 15 عقیدتمندوں کو لے جانے والی ایک Bolero گاڑی پرتھوی ناتھ مندر جارہی تھی، جو کنٹرول سے باہر ہوکر Saryu کینال برج کے نزدیک نہر میں جاگِری۔ یہ حادثہ Rehra گاؤں میں پیش آیا۔ گونڈا کے SP وِنیت جیسوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے، اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ نہر سے 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مہلوکین کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ریاست کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اِس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کیلئے پانچ – پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔