8 مئی کی رات کو بھارتی مسلح افواج نے بین الاقوامی سرحد پر 36 مقامات کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی اشتعال انگیز کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پاکستان نے تُرکی میں بنے ہوئے تقریباً 400 ڈرونز کا استعمال کیا۔
کَل نئی دلّی میں ایک خصوصی بریفنگ کے دوران بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستانی فوج نے فوج کے بنیادی ڈھانچے کو نشانے بنانے کے ارادے سے پوری مغربی سرحد پر کئی مرتبہ بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرونز کے ملبے کی فارنسک جانچ کی جارہی ہے اور ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ترکی میں بنے ہوئے Asisguard Songar ڈرونز تھے۔
ادھر ونگ کمانڈر Vyomika Singh نے بتایا کہ پاکستانی حملے کے جواب میں بھارت نے مسلح ڈرونز پاکستان میں فضائی دفاع کے چار مقامات پر داغے اور اِن میں سے ایک ڈرون نے ایک AD Radar کو تہس نہس کر دیا۔
وِنگ کمانڈر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے 7 مئی کی شام کو بلا جواز ڈرون اور میزائل حملے کرنے کے باوجود اپنی سول فضائی حدود کو بند نہیں کیا۔ انھوں نے ڈھال کے طور پر سول ایئرلائنس کا استعمال کرنے پر پاکستان کی نکتہ چینی کی۔