21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن 2025، کے تناظر میں مرکز کے زیر انتظام لداخ انتظامیہ نے 15 سے 21 جون تک یوگا فیسٹول منائے جانے کا اعلان کیا ہے

21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن 2025، کے تناظر میں مرکز کے زیر انتظام لداخ انتظامیہ نے 15 سے 21 جون تک یوگا فیسٹول منائے جانے کا اعلان کیا ہے، جس کا موضوع ہوگا ’یوگا اور میڈیٹیشن کا بین الاقوامی فیسٹول‘۔ یہ فیسٹول لداخ کے متعدد مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ Pangpong جھیل، شانتی ستوپا، سندھو گھاٹ پر دریائے سندھ کا کنارہ، Nubra وادی سمیت دلکش قدرتی مناظر اور پرسکون مقامات کو ایک ہفتہ جاری رہنے والے فیسٹول کے دوران یوگا سیشنز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

V/C – Yangchan Dolma

لداخ کے انتہائی خوبصورت مقامات پر یہ فیسٹول منائے جانے کے بعد فیسٹول کی اختتامی تقریب 21 جو کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر Astro Turf اسٹیڈیم میں ہوگی۔ یہ ملک کا سب سے بلندی پر واقع فٹبال اسٹیڈیم ہے۔ اس عظیم الشان فیسٹول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ فیسٹول مرکز کے تحت انتظامیہ اور مہابودھی بین الاقوامی میڈیٹیشن سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس فیسٹول میں ہرت یوگا، سماویش یوگا اور   Unplugged Yoga کے نام سے یوگا سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس اہم فیسٹول میں شمولیت کیلئے راغب کرنے کی غرض سے لداخ یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک میں Unplugged Yoga  کے موضوع پر ایک سیمینار کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔