March 5, 2025 9:45 AM | Trump Zelensky

printer

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پچھلے جمعے کو  وہائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کے بعد، جس میں کشیدگی کا ماحول رہا تھا، دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

جب سے امریکہ نے، یوکرین کو دی جانے والی فوجی مدد روکی ہے، اُس کے بعد سے پہلی بار اپنی رائے زنی میں  زیلنسکی نے ایک امن سمجھوتے اور معدنیات سے متعلق ایک دیگر سمجھوتے پر دستخط سے متعلق بات چیت کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میٹنگ میں، اِن سمجھوتے کو قطعی شکل نہیں دی جا سکی تھی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، یوکرین کے صدر نے اِس میٹنگ کو افسوسناک قرار دیا اور مستقبل میں تعمیری تعاون کے لیے کہا۔

انہوں نے جنگ ختم کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات بھی تجویز کیے، جن میں میزائل اور ڈرون پر بندش، قیدیوں کی رِہائی اور سمندر سے متعلق ایک سمجھوتہ شامل ہے، بشرطیکہ روس بھی اِس کا مثبت جواب دے۔×