ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

یوکرین اور روس کے وفود کے درمیان کل استنبول میں امن مذاکرات کے تیسرے دور کی بات چیت ہوئی۔

یوکرین اور روس کے وفود کے درمیان کل استنبول میں امن مذاکرات کے تیسرے دور کی بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہو گئی، جس میں طرفین نے قیدیوں کے تبادلے سے اتفاق کیا۔ یوکرین کی نیشنل سکیورٹی اور دفاعی کونسل کے سکریٹری Rustem Umerov نے Kyiv کے وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا صدر وولودومیر زیلنسکی اور روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان اگست مہینے کے ختم ہونے سے قبل ایک سربراہی اجلاس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اجلاس کے آغاز پر ترکیہ کے وزیر خارجہ Hakan Fidan نے گزشتہ مذاکرات کی بنیاد پر پیشرفت پر زور دیا اور دونوں فریقین سے کہا کہ وہ اس خونریز جنگ کو جلد از جلد ختم کریں۔×