ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

August 5, 2025 10:23 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش کے زیادہ تر حصوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب کئی علاقوں میں روزمرّہ کی زندگی پر خاطر خواہ اثر پڑا ہے۔

ہماچل پردیش کے زیادہ تر حصوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب کئی علاقوں میں روزمرّہ کی زندگی پر خاطر خواہ اثر پڑا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران، سولن ضلع میں Kasauli کے مقام پر سب سے زیادہ 80  ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں اونا، بلاس پور اور کانگڑہ ضلعوں میں بہت شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ، ہمیرپور، منڈی اور SIRMAUR ضلعوں میں موسلا دھار بارش کیلیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست کے ایمرجنسی کارروائیوں کے مرکز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اس مانسون سیزن کے دوران، موسلا دھار بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے سبب ایک ہزار 692 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک ہزار 753 کروڑ روپے مالیت کی عوامی املاک کبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسکے علاوہ ریاست میں ایک قومی شاہراہ اور 265 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔