ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2025 10:15 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر دور دور تک بارش ہونے، بادل پھٹنے اور پانی بھر جانے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر دور دور تک بارش ہونے، بادل پھٹنے اور پانی بھر جانے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے کے واقعات میں 15گھروں اور دو قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھرم شالہ کے نزدیک Khaniyara میں Manuni نالے سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جہاں اچانک آئے سیلاب میں آٹھ مزدور بہہ گئے تھے۔ اب بھی تین لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ وزیراعلیٰ سکھوندرسنگھ سکھو کے مطابق بادل پھٹنے سے پن بجلی کے دو پروجیکٹوں کو بھی نقصان پہنچاہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں اور سیاحوں پر زور دیاہے کہ وہ محتاط رہیں اور ندیوں اور نالوں سے دور رہیں۔       محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے دوران ریاست کے کچھ حصوں میں شدید بارش کیلئے یلو الرٹ جاری کیاہے۔