ہماچل پردیش میں پچھلے دو دن سے جاری بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے کچھ حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے پیش نظر Red Alert جاری کیا ہے۔ شدید بارش کی وارننگ کے ریاست کے 10 ضلعوں کے تمام تعلیمی ادارے آج بند کر دیے گئے ہیں۔
ہماچل پردیش میں مانسون کا قہر جاری ہے اور محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے آج 10 ضلعوں شملہ، سولن، سرمور، منڈی، چمبا، کانگڑا، اونا، ہمیر پور اور بلاس پور کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس دوران کُلّو کے منالی، بنجار اور کُلّو سب ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات سے چٹانیں کھسکنے کی اطلاعات ہیں۔ ہمیر پور ضلع میں سجان پور حلقے کے گاؤں چبوترا میں چٹانیں کھسکنے سے تین مکانات دب گئے۔ وزیر اعلیٰ سکھوِندر سنگھ سکھو نے ضلع انتظامیہ کو راحت اور بچاؤ کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔