ہماچل پردیش میں مانسون کی موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے واقعات سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ پچھلے مہینے کی 20 تاریخ سے 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 56 اب بھی لاپتہ ہیں۔
موسمیات کے محکمے نے ریاست کے مختلف مقامات پر آٹھ جولائی تک شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے ساتھ موسم کے خراب حالات جاری رہنے کے تعلق سے ایک وارننگ جاری کی ہے۔
ہماچل پردیش کے ان علاقوں میں حالات کو قابو کرنے کی کوشش جاری ہے جو مانسون کی زبردست بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی ہرطرح سے مدد فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کل منڈی ضلع کے دھرم پور تھوناگ اور Janjehli علاقوں کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کی اور انھیں ہرطرح کے امداد کا یقین دلایا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاستی حکومت متاثرہ لوگوں کے لئے خصوصی پیکج بھی مہیا کرے گی۔