ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 9:35 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات سے راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بارش کی خبر ہے۔

ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات سے راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بارش کی خبر ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال کرنے کی خاطر کوششیں جاری ہیں۔  چمبا ضلعے کے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے، منی مہیش عقیدتمندوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

چمبا پٹھان کوٹ شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بحال ہونے کے بعد منی مہیش یاترا کے راستے پر پھنسے ہوئے تقریباً 7 ہزار افراد بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ Bharmour میں پھنسے ہوئے تقریباً 3 ہزار عقیدتمند پوری طرح خیر و آفیت سے ہیں اور اُنہیں واپس بھیجنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ چمبا شہر میں انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ اس دوران ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کُلدیپ سنگھ پٹھانیہ اور PWD کے وزیر وِکرمادتیہ سنگھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج چمبا ضلعے کا دورہ کریں گے۔ موسمیات کے محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ ریاست میں 3 ستمبر تک مانسون کی بارش جاری رہے گی۔