ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش سے خلل پڑنے کے بعد زندگی کے معمولات بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ البتہ لگاتار خراب موسم کی وجہ سے راحت کارروائی میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔ ریاست میں 5 قومی شاہراہیں اور ایک ہزار 350 سے زیادہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
مانسون کی بارش سے ریاست میں عام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج بھی کئی مقامات پر شدید بارش کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے ریاست میں 7 ستمبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سڑکوں کے بند ہونے کے ساتھ کئی علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے تمام ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگی پیمانے پر راحت اور بچاؤ کے کام کو انجام دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چمبا ضلع کے Manimahesh میں پھنسے عقیدتمندوں کو نکالنے کے لیے وہ وزیر دفاع سے فضائیہ کے کچھ ہیلی کاپٹر دستیاب کرانے کی درخواست کریں گے، تاکہ ان لوگوں کو جلد از جلد بچایا جا سکے۔