ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2025 9:54 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے اور موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات سے جان اور مال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ہماچل پردیش میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے اور موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات سے جان اور مال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے وابستہ واقعات میں اب تک 51 افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ 21 افراد اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے ریاست بھر کی سو سے زیادہ سڑکیں بندہیں اور کئی ضلعوں میں پینے کا پانی اور بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔

پچھلے 48 گھنٹے کے دوران مانسون کی شدید بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کی وجہ سے ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

بادل پھٹنے اور شدید بارش کے سبب منڈی ضلع بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں پانچ افراد ہلاک اور 15 اب بھی لاپتہ ہیں۔ NDRF، SDRF اور انتظامیہ کی ٹیمیں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سرگرمی کے ساتھ مصروف ہیں۔ ضلعے میں 24 مکانات اور گائے کے Shelters کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست بھر میں شدید بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے 406 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ شملہ میں موسمیات کے مرکز نے ریاست کے زیادہ تر حصوں میں آج موسلہ دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں