ہماچل پردیش میں مانسون ابھی بھی سرگرم ہے اور محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاست کے قدرتی آفات سے متاثرہ ضلعوں میں سڑک رابطے کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چمبا – بھرمور سڑک کو Kalsui اور Rajera تک بحال کردیا گیا ہے اور Manimahesh یاترا کے دوران پھنسے ہوئے عقیدتمندوں کو اُن کی منزلوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی Jot روڈ کو بھی نقل و حمل کی آمدروفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب قبائلی ضلع لاہول اسپتی میں Pagal Nala کے راستے نقل و حمل کو بحال کردیا گیا ہے اور Kaza کی جانب سے بڑی گاڑیوں کو جانے کی بھی اجازت دی جا رہی ہے۔ Pagal Nala کے کھلنے سے اٹل ٹنل سے Keylong کے لیے چار تیل ٹینکروں کو بھی روانہ کردیا گیا ہے۔
Aleo روڈ کو Rohtang پاس کے ذریعے چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
کُلّو منالی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے کھولنے کے لیے جنگی سطح پر کام جاری ہے۔ لاہول سے ٹرکوں کی آمدروفت بھی آج سے شروع ہوجائے گی۔