ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 18, 2025 9:44 AM | Punjab Flood

printer

ہماچل پردیش میں لگاتار بارش اور جموں خطّے میں بادل پھٹنے سے پنجاب میں راوی اور بیاس دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ہماچل پردیش میں لگاتار بارش اور جموں خطّے میں بادل پھٹنے سے پنجاب میں راوی اور بیاس دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پٹھان کوٹ گروداس پور، کپورتھلا، ہوشیارپور، فضلکا اور فیروزپور ضلعوں میں ان دریاؤں کے قریب رہنے والے باشندے سیلاب کے خطرے کے باعث رات کو سکون سے سو نہیں پائے۔

کپورتھلا اور ہوشیارپور میں 20 سے زیادہ گاؤں اور پٹھان کوٹ ضلعے میں تقریباً 10 گاؤں دریاؤں میں تغیانی کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔ ہزاروں دیہی باشندوں کو محفوظ مقامات پر لایا گیا ہے۔ ہوشیاپور اور کپورتھلا ضلعوں میں دھان کی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ نے سینئر حکام کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کے لیے کہا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔