ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 9:57 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہے۔

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کانگڑا، چمبا، منڈی اور کلو اضلاع میں آج کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

ریاست میں لگاتار بارش کے سبب مختلف جگہوں سے زمینی تودے کھسکنے کے واقعات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ منڈی ضلعے میں سندر نگر سب ڈویژن کے Jungam باغ علاقے میں کَل شام اچانک ایک پہاڑی سے ملبہ گرنے کے سبب دو مکانات تباہ ہوگئے۔اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ بچاؤ کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

ریاست کے کئی حصوں میں زمینی تودے کھسکنے کے سبب چار قومی شاہراہیں اور ایک ہزار 334 سڑکیں بند ہیں۔

محکمہئ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر آج چمبا، کانگڑا، کُلو، سولن اور شملہ ضلعوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔