ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 9:58 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش میں حالیہ شدید بارش کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ہماچل پردیش میں حالیہ شدید بارش کے بعد زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مٹّی کے تودے کھسکنے اور سیلاب کی وجہ سے دو قومی شاہراہوں اور 582 سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ہماچل پردیش میں رُک رُک کر مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات نے ریاست کے 5 ضلعوں، پونا، حمیرپور، منڈی، شملہ اور سِرمور میں آج شدید بارش کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران چھامبا ضلعے میں منی مہیش یاترا پر جانے والے ہزاروں عقیدتمند مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے محفوظ پناہ گاہوں میں اُنہیں ٹھہرنے کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ طلبا کے تحفظ کے پیش نظر آج بنجار اور منالی سَب ڈویژنوں میں سبھی تعلیمی ادارے بند رکھنے حکم دیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں اس سال کے مانسون سیزن کے دوران 310 افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں، جبکہ 38 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

شدید بارش سے اب تک ریاست میں 3 ہزار 500 سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور 747 مکانات پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں۔