ہماچل پردیش میں آج سے 9 جولائی تک مانسون کے زیادہ سرگرم رہنے کی وجہ سے لوگوں سے زیادہ محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں آنے والے دنوں میں تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اور ریاست میں ریڈ، اورینج اور یَلو الرٹ جاری کیے ہیں۔ آج تین ضلعوں میں بہت تیز بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، وہیں لاہول اِسپتی اور کِننور کو چھوڑ کر سبھی ضلعوں کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
8 جولائی کو اونا، حمیر پور، چمبا اور کانگڑا میں اورینج الرٹ، وہیں سبھی ضلعو ں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔9 جولائی کے لیے لاہول اسپتی اور کننور کو چھوڑ کر سبھی ضلعوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیاہے۔