ہاکی FIH پرو لیگ میں بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے کَل رات بھوبنیشور کے کَلنگا اسٹیڈیم میں شاندار جیت حاصل کی۔ بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے آئر لینڈ کو چار۔صفر سے ہرایا۔ کَل مردوں کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
وہیں خواتین کی FIH پرولیگ میں بھارتی ٹیم نے جرمنی کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ خواتین ٹیم کا اگلا میچ کَل اسی مقام پر نیدرلینڈس کی ٹیم سے ہوگا۔ اور یہ میچ شام سوا پانچ بجے شروع ہوگا۔x