گوا کی سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو تقویت پہنچاتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے New Zuari Bridge کے اوپر 270 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آبزرویٹری ٹاورز کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔

گوا کی سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو تقویت پہنچاتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے New Zuari Bridge کے اوپر 270 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آبزرویٹری ٹاورز کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروجیکٹ کو Design, Build, Finance, Operate and Transfer, DBFOT  ماڈل کے تحت فروغ دیا جائے گا اور پیرس کے Eiffel Tower سے تحریک پاکر تعمیر کئے جانے والے اس جڑواں ٹاور کی اونچائی 125 میٹر ہوگی۔ ایک پرائیویٹ کمپنی کی مکمل فنڈنگ سے تعمیر ہونے والے ان ٹاورز میں ایک گردش کرنے والا ریستوراں، ایک آرٹ گیلری اور جدید سیاحتی سہولیات ہوں گی۔

جناب گڈکری نے یہ بھی واضح کیا کہ گوا میں شاہراہوں کے پروجیکٹوں کیلئے 33 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے زیر التوا ممبئی-گوا شاہراہ کی تعمیر کا کام جون کے آخر میں مکمل ہوجائے گا اور تین سے چار ماہ میں اس پر آپریشن شروع ہوجائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا رِنگ روڑ پروجیکٹ بھی زیر غور ہے۔

آبزرویٹری ٹاورز کے 5 سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے، جو عالمی سیاحتی کشش کا مرکز بننے کیلئے تیار ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت، مہمان نوازی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔