گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وِجے روپانی حادثے کا شکار طیارے میں مارے جانے والے اُن 80 لوگوں میں شامل ہیں، جن کی DNA جانچ کے ذریعے شناخت کی گئی ہے۔ 33 لاشوں کو اُن کے کنبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے المناک حادثے کے تین دن بعد اسپتال کے حکام نے DNA میچنگ کے ذریعے ہلاک ہونے والے 80 لوگوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے، جن میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وِجے روپانی بھی شامل ہیں۔ احمد آباد سوِل اسپتال کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رجنیش پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ کل رات تک ہلاک ہونے والے 80 لوگوں کی DNA میچنگ مکمل کر لی گئی تھی اور 33 لاشوں کو اُن کے کنبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گجرات حکومت نے، احترام کے طور پر سابق وزیر اعلیٰ وِجے روپانی کی المناک موت کے بعد آج سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ریاست بھر میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔ احمد آباد کے سوِل اسپتال میں DNA میچنگ کے ذریعے کل آنجہانی لیڈر کی لاش کی شناخت کرلی گئی تھی۔ آج شام راج کوٹ میں، اُن کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اُن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ وِجے روپانی نے 2016 سے 2021 تک گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھیں۔

اس حادثے میں مرنے والے صرف 3 مسافروں کے کنبے کے افراد نے ابھی اپنا DNA نمونہ نہیں دیا ہے، کیونکہ وہ بیرونِ ملک میں رہتے ہیں۔ توقع ہے کہ کل شام تک وہ یہاں پہنچ جائیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔