June 16, 2025 10:05 AM
7
گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وِجے روپانی حادثے کا شکار طیارے میں مارے جانے والے اُن 80 لوگوں میں شامل ہیں، جن کی DNA جانچ کے ذریعے شناخت کی گئی ہے۔ 33 لاشوں کو اُن کے کنبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے المناک حادثے کے تین دن بعد اسپتال کے حکام نے DNA میچنگ کے ذریعے ہلاک ہونے والے 80 لوگوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے، جن میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وِجے روپانی بھی شامل ہیں۔ احمد آباد سوِل اسپتال کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رجنیش پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ کل رات تک ہلاک ہونے والے 80 لوگوں کی DNA میچنگ مکمل کر لی گئی تھی اور 33 لاشوں کو اُن کے کنبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گجرات حکومت نے، احترام کے طور پر سابق وزیر اعلیٰ وِجے روپانی کی المناک موت کے بعد آج ...