کیرالہ کا 29 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کَل شام تِرو اننت پورم میں شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پینارائی وِجیَن نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اداکارہ شبانہ اعظمی کو جنھوں نے اداکاری کے اپنے کیریئر کے 50 سال مکمل کیے ہیں، افتتاحی تقریب میں اعزاز دیا گیا۔
فیسٹیول کے دوران جو اِس مہینے کی 20 تاریخ کو ختم ہوگا، 15 تھیٹرس میں، 68 ملکوں کی 177 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔14 فلمیں بین الاقوامی مقابلے میں ہیں۔
امید ہے کہ 13 ہزار مندوبین اور 100 سے زیادہ فلموں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اِس شاندار تقریب میں شرکت کریں گے۔x