فضائیہ کی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل اے کے بھارتی نے زور دے کر کہاہے کہ بھارت کی کارروائی پاکستانی فوج کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور اُن کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ پاکستانی فوج نے مداخلت کرنے اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا راستہ اختیار کیا، جس کی وجہ سے بھارتی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کی۔
آپریشن سندور کے بارے میں نئی دلّی میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے اِس بات کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ بھارتی افواج نے آپریشن سندور کے دوران کس طرح سویلین اور فوجی دونوں طرح کے بنیادی ڈھانچے کے نقصان کو کم سے کم رکھا۔ گزشتہ ہفتے دشمن کے خطرے کا مقابلہ کرنے میں حاصل کیے گئے نتیجوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایئرمارشل بھارتی نے کہاکہ چینی ساخت کے پاکستان کے PL-15 میزائل اپنے نشانے سے چوک گئے اور ڈرون نظام کو مار گرایا گیا۔