کل غزہ پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 29 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ غزہ میں سوِل ڈفینس کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی غزہ میں، ایک فلسطینی خاتون ہلاک اور 4 دیگر اُس وقت زخمی ہو گئے، جب اسرائیلی ڈرون نے اُن کے ٹینٹ پر حملہ کیا۔ ساتھ ہی دو علیحدہ علیحدہ اسرائیلی حملوں میں 4 دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی طرف سے کیے گئے توپ کے حملے میں شمال مغربی شہر Rafah میں ایک فلسطینی ہلاک اور شہر میں ایک اور اسرائیلی حملے میں 5 دیگر لوگ ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ شمالی غزہ میں علیحدہ اسرائیلی حملوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے اِن واقعات پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ×