کرکٹ میں آج شام، کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئینٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
آسٹریلیا میں بارڈر-گواسکرٹرافی سیریز میں ہار کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی ٹیم کی توجہ اب انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئینٹی سیریز اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی طرف مرکوز ہوگئی ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی۔ٹوئینٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کولکاتہ میں ہو رہاہے۔ سیریز کے باقی میچز چنئی، راجکوٹ، پونے اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی۔ٹوئینٹی کا فائنل میچ 2 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔