کانوں کی وزارت نے، اہم معدنیات کے قومی مشن کے تحت مہارت کے مراکز COEs کے قیام کے لیے رہنماء خطوط جاری کیے ہیں، جو مشن کے کلیدی ستون، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے مطابقت رکھتے ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغاز سے اختتام تک کے طریقہئ کار میں ٹیکنالوجی کی تیاری، مظاہرے اور اسے بروئے کار لانے کے مقصد سے یہ ضروری ہے کہ تحقیق اور ترقی ہو تاکہ ٹیکنالوجی کی تیاری کی اعلیٰ سطح تک پہنچا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے تحقیق و ترقی کو ایک مکمل نقطہئ نظر سے انجام دینا لازمی ہے، تاکہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح کو حاصل کیا جا سکے۔
اس نئے اقدام کے تحت مستند تعلیم و ترقی کے ادارے جیسا کہ اہلیت میں درج ہے، CEOs کے طور پر جانچے اور تسلیم کیے جائیں گے اور جو اہم معدنیات میں تحقیق و ترقی انجام دیں گے۔
CEOs اختراعی اور تبدیلی لانے والی تحقیق کریں گے تاکہ ملک کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیت کو Critical Mineral کے شعبے میں مضبوط بنایا جا سکے اور فروغ دیا جا سکے۔×