ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 12, 2025 10:48 AM | Goyal FTAs

printer

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ تجارتی سمجھوتوں کی آخری مدّت کی تکمیل کے لیے، قومی مفاد سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے زور دے کر کہا ہے کہ محض تجارت سے متعلق معاہدوں کی میعاد کی تکمیل کے لیے قومی مفاد سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ تجارتی معاہدوں کو باہمی طور پر سود مند ہونا چاہیے۔ جناب گوئل کل نئی دلی میں 9ویں عالمی ٹیکنالوجی چوٹی کانفرنس میں اظہار خیال کررہے تھے، جہاں انھوں نے بھروسے مند شراکت داروں جیسے امریکہ کے ساتھ مل کر عالمی تجارت کو نئی شکل دینے میں بھارت کے سامنے موجود مواقع کو اجاگر کیا۔

آزاد تجارت معاہدوں کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ تجارتی معاہدوں کی میعاد کی تکمیل کے لیے قومی مفاد سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ معاہدوں کا عمل مساویانہ، منصفانہ اور باہمی طور پر سود مند ہونا چاہیے۔

جناب گوئل نے اجاگر کیا کہ محصولات کے تحفظ سے متعلق بھارت کے موجودہ اقدامات بنیادی طور پر غیر منڈی والی معیشتوں پر مرکوز ہیں، جو غیر مصنفانہ تجارتی طور طریقوں میں مصروف ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت ایسے ممالک جو باہمی تعاون، بھروسے اور دیانت داری کو اہمیت دیتے ہیں ان کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری میں کام کرنے کے لیے خاطر خواہ حیثیت کا حامل ہے۔

بھارت اس وقت یوروپی یونین، انگلینڈ اور امریکہ سمیت کئی ملکوں اور ممالک کے بلاکس کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر کام کر رہا ہے۔

چین کے بارے میں جناب گوئل نے کہا کہ بھارت اپنے مفاد کو مقدم رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ سرِدست چین کی جانب سے بہت کم غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ماضی میں بھی چینی سرمایہ کاری کم سے کم ہی رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں