کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت 2047 تک 30 ٹریلین ڈالر والی معیشت کا ملک بن جائے گا۔ جناب گوئل نے یہ بات کل نئی دلّی میں پرائیویٹ میڈیا تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں ایک سرگرم اجلاس کے دوران کہی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں افراطِ زر پر کنٹرول کے بارے میں زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جب 2014 میں حکومت اقتدار میں آئی تھی توقیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اُس کی ترجیح تھی۔ جناب گوئل نے کہا کہ RBI، بھارت کی مالی اور مانیٹری پالیسی کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کو تعاون دینے کی حکومت کی کوششوں کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے کی GST اصلاحات نے ٹیکس کے نظام کو آسان کر دیا ہے۔ جناب گوئل نے مزید اس بات پر زور دیا کہ 2017 میں GST کو متعارف کرانا آزادی کے بعد سب سے بڑی تبدیلی تھی، جس نے بدعوانی، بچولیوں اور کاغذی کارروائی کے نظام کو نجات دلانے میں مدد دی۔×