December 2, 2025 9:48 AM | Kashi Tamil Sangamam

printer

کاشی-تمل سنگمم کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آج شام اترپردیش کے شہر وارانسی میں ہوگا۔

کاشی-تمل سنگمم کا چوتھا ایڈیشن آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں شروع ہوگا۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اِس پروگرام کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ پروگرام کا مقصد شمال اور جنوب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ شاندار افتتاحی تقریب آج شام نموگھاٹ پر منعقد ہوگی۔

کاشی-تمل سنگمم 4.0 کا بنیادی مرکز اِس کا موضوع ”آئیے تمل سیکھیں – تمل Karkalam“ ہے۔ اِس ایڈیشن میں تمل زبان کے سیکھنے کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور یہ اِس اعتماد کو آگے بڑھاتا ہے کہ تمام بھارتی زبانیں ایک مشترکہ بھارتیہ بھاشا خاندان کا حصہ ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کاشی اور تمل ناڈو کے روایتی فنکار اسٹیج پر ایک ساتھ اپنے فن کا  مظاہرہ کریں گے، جو بھارت کی ثقافت کے گوناگو رنگوں کے خوبصورت امتزاج کو اجاگر کرے گی۔

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار 400 سے زیادہ مندوبین، جو 7 بڑے زمرے، طلبہ، اساتذہ، مصنفین، میڈیا سے وابستہ افراد، زراعت اور متعلقہ شعبوں کے افراد، پیشہ ور اور ہنرمند افراد، خواتین اور روحانی اسکالرز پر مشتمل ہیں، کاشی میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔