ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پیٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت Ethanol آمیزش کے اپنے نشانے میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت Ethanol آمیزش کے اپنے نشانے میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ گوہاٹی میں Advantage Assam دوئم  سرمایہ کاری سربراہ میٹنگ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے    انھوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی Ethanol آمیزش کی      19 اعشاریہ چھ فیصد شرح حاصل کر چکا ہے۔ جناب پوری نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی چیلنجوں کے باوجود امید ہے کہ بھارت میں زیرِ زمین ایندھن کی پیدوار سے متعلق سبھی کمپنیاں 2045 تک Net zero اخراج کا نشانہ حاصل کرلیں گی۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کے توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے مرکز کے عہد کو اجاگر کیا۔

مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی بھارت کی پالیسی میں آسام کے رول کو مستحکم کرنے کی خاطر ایک کلیدی فورم کے طور پر اِس اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں