ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 9:59 AM | Punjab Flood

printer

پنجاب میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ گرداس پور، فیروز پور، فضیلکا، کپور تھلا، امرتسر، ہوشیار پور اور ترن تارن ضلعوں کے کئی گاؤوں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ گرداس پور، فیروز پور، فضیلکا، کپور تھلا، امرتسر، ہوشیار پور اور ترن تارن ضلعوں کے کئی گاؤوں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج، بھارتی فضائیہ، BSF اور NDRF،  پنجاب پولیس اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے اور محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے مدِّ نظر ریلویز نے 65 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں اور 25 ٹرینوں کو اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے روک دیا ہے۔ پٹھان کوٹ، لدھیانہ، جالندھر اور امرتسر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

رنجیت ساگر، پونگ اور بھاکڑا ڈیم کے آبی ذخائر پوری طرح لبریز ہوچکے ہیں۔ اِن ڈیمز سے کنٹرولڈ طریقے سے پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے گرداس پور کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔