پنجاب میں، پوری ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں شدید گرمی کے تناظر میں اگلے چند روز کے لیے ریڈ اور اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ البتہ 15 جون سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C Rajesh Bali
چنڈی گڑھ کے موسمیات محکمے نے کل اور آج کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا۔ بھٹنڈہ میں پارہ 46 اعشاریہ 8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو ریاست میں سب سے گرم مقام رہا، جبکہ لدھیانہ میں یہ 45 ڈگری سیلسیس رہا۔ فاضلکا، فریدکوٹ، فیروزپور میں ٹیمپریچر 44 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بقیہ مقامات پر یہ 39 سے لے کر 43 ڈگری سیلسیس رہا۔ چنڈی گڑھ میں پارہ 41 اعشاریہ 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اِدھر اتوار کے روز سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے، کیونکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔