ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 6, 2025 10:16 AM | Punjab Flood

printer

پنجاب اور یہاں کے اونچے پہاڑی خطے میں بارش میں کمی آرہی ہے۔

پنجاب اور یہاں کے اونچے پہاڑی خطے میں بارش میں کمی آرہی ہے۔ لہٰذا ریاست کے دریاؤں کی طغیانی میں مزید کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

ابھی تک 22 ضلعوں میں ایک ہزار 948 گاؤں متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے تین لاکھ 84ہزار لوگوں کے معمول کے حالات پر اثر پڑا ہے۔ تقریباً21  ہزار 931 مکینوں کو، جن کا تعلق گرداس پور، فیروزپور، فاضلکا اور امرتسر سے ہے، محفوظ جگہوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ہزاروں ایکڑ زمین پر فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں، بین وزارتی دو مرکزی ٹیموں نے ریاست میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

بھاکڑہ ویاس مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین منوج ترپاٹھی نے یہ یقین دلایا ہے کہ بھاکڑہ ڈیم سے اضافی پانی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ اسی دوران راحت اور بچاؤ کے کام بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ ضلع انتظامیہ لوگوں کو ہدایات دے رہی ہیں کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہیں نہ پھیلائیں اور حقائق جاننے کے لیے ہیلپ لائن نمبروں کا استعمال کریں۔