ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 31, 2025 9:35 AM | Punjab Flood

printer

پنجاب، 1988 کے بدترین سیلاب کے بعد سے تاریخ کے سب سے تباہ کُن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔

پنجاب، 1988 کے بدترین سیلاب کے بعد سے تاریخ کے سب سے تباہ کُن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ ریاست کے باندوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، جس کی وجہ سے صورتحال اور زیادہ بدتر ہوگئی ہے۔

پنجاب کے آبی وسائل کے وزیر Barinder  کمار گوئل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملحقہ ریاستوں سے پانی کے بڑے پیمانے پر بہاؤ نے صورتحال کو تباہی میں بدل دیا ہے۔

اب تک پنجاب کے ایک ہزار 18 گاؤں سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ صرف گرداس پور میں ہی اِن کی تعداد سب سے زیادہ 323 ہے۔ ساٹھ ہزار ہیکٹیئر سے زیادہ آراضی سیلاب کی زد میں ہونے کے سبب فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گرداس پور، فیروز پور، فاضلکا، کپورتھلہ اور امرتسر سمیت سیلاب سے متاثر ضلعوں سے اب تک کُل گیارہ ہزار 330 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

فوج، فضائیہ، BSF، NDRF اور پنجاب پولیس اور رضاکارانہ تنظیموں سمیت پنجاب پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔

تمام اعلیٰ بیوروکریٹس کے ساتھ پوری کابینہ لوگوں کی حفاظت کے لیے فوری نگرانی اور کارروائی کر رہی ہے۔x