September 3, 2025 9:58 AM | Punjab Flood

printer

پنجاب، حالیہ دہائیوں کے بڑے اور شدید سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ سیلاب کے سبب 30 سے زیادہ انسانی جانیں تلف ہو چکی ہیں جبکہ تین لاکھ54 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب، حالیہ دہائیوں کے بڑے اور شدید سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ سیلاب کے سبب 30 سے زیادہ انسانی جانیں تلف ہو چکی ہیں جبکہ تین لاکھ54 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں ایک لاکھ 48 ہزار ہیکٹیئرس سے زیادہ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہئ موسمیات نے کچھ مقامات پر کہیں شدید اور کہیں بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ان میں پہلے سے بری طرح متاثرہ علاقے بھی شامل ہیں۔

پنجاب کے زیادہ تر حصوں میں ہو رہی لگاتار بارش، دریاؤں میں آئی طغیانی اور باندھوں سے منصوبہ بند طریقے سے پانی چھوڑے جانے کے سبب، ریاست کے سبھی 23 ضلع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ گرداس پور سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے۔ اس کے علاوہ امرتسر، فیروزپور، فاضلکا اور پٹھان کوٹ اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب کے خزانے، بازآبادکاری اور آفات سے نمٹنے کے وزیر، ہردیپ سنگھ Mundian نے بروقت امداد کی فراہمی، بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکالنے اور کنبوں کی باز آبادکاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس دوران، ہریانہ کے وزیراعلیٰ، نائب سنگھ سینی نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور کہا ہے کہ ہریانہ، بحران کی اس گھڑی میں پنجاب کے ساتھ کھڑا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔