ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 9:53 AM | PMJDY - 11 Years

printer

پردھان منتری جن دھن یوجنا نے آج 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا PMJDY نے آج 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ دنیا میں ایک سب سے بڑی مالی شمولیت والی پہل ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے 15 اگست 2014 میں کیا تھا۔ 28 اگست 2014 کو اس پروگرام کو لانچ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے غریبوں کو غربت سے نجات دلانے کا جشن قرار دیا تھا۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا مالی، شمولیت سے متعلق ایک قومی مشن ہے، جس میں ملک میں سبھی گھرانوں کو بینک کی خدمات فراہم کرنے اور جامع مالی شمولیت میں لانے کے لیے ایک مربوط طریقہئ کار شامل ہے۔ یہ اسکیم بنیادی بچت بینک کھاتے کی دستیابی، ضروری بنیادی قرض تک رسائی، ترسیل زر کی ضرورت، انشورینس اور پنشن جیسی مالی خدمات کی رینج تک رسائی تک کو یقینی بنانا ہے۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا ہر گھر کے لیے کم از کم ایک بنیادی بینکنگ کھاتے، ساتھ ہی مالی خواندگی اور قرض تک رسائی کے علاوہ انشورینس اور پنشن کی سہولت کے ساتھ بینکنگ سہولیات کی عام رسائی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس میں شہری اور دیہی علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور وہ لوگ جنہوں نے کھاتے کھولے ہیں، اُنہیں ڈیبٹ کارڈ (روپے کارڈ) حاصل ہوگا۔ زیرو بیلنس پر کاروباری کوریسپونڈنٹ (بینک مِتر) آؤلیٹ کھاتہ کھولا جا سکتا ہے۔ ہر بینک، بینکوں کے کور بینکنگ نظام پر منحصر ہوتی ہے۔