ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے بھارت کی عالمی مہم شروع ہو گئی ہے۔

بھارت نے پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کرنے کے لیے اپنی زوردار عالمی مہم شروع  کر دی ہے۔ سبھی پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل دو وفد کل   9 ملکوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔

JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی سربراہی میں سبھی پارٹیوں کا وفد 5 ملکوں انڈونیشیا، ملیشیا، جنوبی کوریا، جاپان اور سنگاپور کے دورے پر روانہ ہوا۔ آپریشن سِندور کے تناظر میں بھارت کے سفارتی رابطوں کے تحت یہ دورہ ہو رہا ہے۔

شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت میں ایک اور وفد بھی ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے بھارت کے عزم کو اُجاگر کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات، لائبیریا، کونگو اور Sierra Leone روانہ ہوا۔

یہ وفود دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کا بھارت کا سخت پیغام لے کر گئے ہیں اور وہ آپریشن سِندور کے بارے میں جانکاری دیں گے۔

وفد کے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سنجے کمار جھا نے کہا کہ دہشت گردی، پاکستان کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے اور وہ دنیا کو یہ بتائیں گے کہ پاکستان کس طرح دہشت گردی کو شہ دیتا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں