ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2025 2:54 PM

printer

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے زور دے کر کہا ہے کہ خواتین کی قیادت والی ترقی، سرکاری نظریے کا اصل ہے

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے زور دے کر کہا ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کی سرگرم شرکت، 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے نظریہ کو حقیقت میں بدلنے کے لیے لازمی ہے۔ نئی دلّی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ حکومت کے ایجنڈے کا مرکزی موضوع، خواتین کی قیادت والی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر پوری طرح گامزن ہے۔