ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2025 11:28 AM | GST Reforms Electronic

printer

ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی طرف ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے، اِس سال یومِ آزادی کے اپنے خطاب میں اگلے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی طرف ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے، اِس سال یومِ آزادی کے اپنے خطاب میں اگلے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکس کی نئی شرحیں، پیر سے نافذ ہوں گی۔ آج ہم بجلی کے سامان کے شعبے پر ان اصلاحات کے نمایاں اثرات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے گھریلو استعمال کے بجلی کے سامان پر GST شرحوں میں کمی کیے جانے کے اعلان سے الیکٹرونک صنعت کو بڑی راحت ملی ہے۔

ایئر کنڈیشنرز اور ڈش واشرز پر GSTکی شرح کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ یہ نمایاں قدم نہ صرف گھریلو کمپنیوں کے لیے سود مند ثابت ہوگا بلکہ برآمداتی انحصار میں بھی کمی واقع ہوگی۔ اسی طرح ٹیلی ویژن اور TV کے علاوہ مختلف Monitors پر بھی GST کی سابق 28 فیصد شرح کو کم کرکے 18 فیصد کیا گیا ہے۔ اس قدم سے نہ صرف ان اشیا کی مانگ میں اضافہ ہوگا بلکہ گھریلو کمپنیوں کے کاروبار کو براہِ راست فروغ حاصل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے گھریلو استعمال کا بجلی کا سامان زیادہ کفایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت GST شرحوں میں کمی سے الیکٹرونک سامان جیسےAC  اور بڑےTV کی مانگ میں اضافہ ہونے اور گھریلو کمپنیوں کے کاروبار میں وسعت پیدا ہونے کی توقع ہے۔

 ان اصلاحات کا اطلاق 22 ستمبر یعنی پیر کے روز سے ہوگا۔