ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی دفاع کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کی کوشش ملک کی خود مختاری اور سا لمیت کے لیے نہایت اہم ہے۔

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ دفاع کے شعبے میں خود کفالت محض ایک متبادل نہیں، بلکہ ملک کی ترقی اور بقا کے لیے لازمی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ خود کفیل بھارت ہی ملک کی اسٹریٹجک   خود مختاری اور سا لمیت کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بات کل نئی دلّی میں ایک دفاعی کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آپریشن سندور کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ یہ آپریشن ملک کی بڑھتی ہوئی دیسی دفاعی صلاحیتوں کی ایک درخشاں مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹھکانوں پر ملک میں ہی تیار کیے گئے آلات کا استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کے درست حملوں نے یہ ثابت کر دیا کہ کوئی بھی مشن بصیرت، طویل تیاری اور تال میل کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر آپریشن سندور چند دنوں کی جنگ اور پاکستان پر بھارت کی فتح کی کہانی لگتا ہے، لیکن اس کے پیچھے برسوں کی اسٹریٹجک تیاری اور دفاعی منصوبہ بندی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی افواج کی محنت اور ملک میں ہی تیار کیے گئے دفاعی سازوسامان پر انحصار نے اس آپریشن کو مؤثر اور فیصلہ کن طور پر کامیاب بنایا۔

سُدرشن چکر مشن کو ملک کے مستقبل کی سکیورٹی کے لیے ایک انقلابی تبدیلی لانے والا قرار دیتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس مشن کا مقصد دفاعی اور جارحانہ دونوں ٹکنالوجیز کا استعمال پورے ملک میں اہم مقامات کو مکمل فضائی تحفظ فراہم کرنا ہے۔×