ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دفاعی خرید کے عمل کو تیز کرنے اور گھریلو صنعت کی مدد کے لیے دفاعی خرید سے متعلق رہنما خطوط 2025 کی منظوری دی ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دفاعی خرید سے متعلق رہنما خطوط 2025 کو منظوری دے دی ہے تاکہ دفاعی افواج کے لیے مالیے کی خریداری کے عمل کو تیز کرنا، آسان طریقہئ کار کے ذریعے گھریلو صنعت کو مضبوط بنانا،  جدّت طرازی کو فروغ دینا اور کاروباری اداروں کی معاونت کی جا سکے۔

ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ دستاویز، جدید جنگی صلاحیت کے دور میں مسلح افواج کی اُبھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ یہ تینوں مسلح افواج کے درمیان اشتراک کی حوصلہ افزائی کرے گا اور تیزی سے فیصلہ کرنے کی بدولت فوجی تیاریوں کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔

وزارت نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے کو آسان بنانے سے اس دستاویز کو مزید استحکام ملا ہے، جس کا مقصد دفاعی مینوفیکچرنگ اور ٹکنالوجی میں آتم نربھرتا کو تقویت دینا ہے۔

وزارتِ دفاع کے تحت دفاعی افواج اور دیگر اداروں کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری کو DPM کے ذریعے منضبط کیا گیا ہے، جو 2009 میں پچھلی مرتبہ نافذ کی گئی تھی۔ مسلح افواج اور دیگر فریقوں کے صلاح و مشورے سے وزارت کے اندر DPM پر نظرثانی کی گئی ہے۔×