وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک ہنگامی فنڈ قائم کرنے کی خاطر منی پور کے لیے 500 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کَل لوک سبھا کو مطلع کیا کہ مرکزی سرکار منی پور کی معیشت کی تیزی کے ساتھ بحالی کے لیے بھرپور مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ منی پور سے متعلق اخراجات بل 2025 اور منی پور سے متعلق اخراجات کے ووٹ آن اکاؤنٹ بل 2025 پر بحث کا جواب دے رہی تھیں۔ دونوں بلوں کو زبانی ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔
محترمہ سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ وہ کچھ اِکا دُکا واقعات کو چھوڑ کر منی پور میں امن و قانون کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ منی پور میں امدادی کیمپ چلانے کے لیے 400کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بے گھر ہونے والے افراد کے لیے سات ہزار مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔
منی پور میں سرِدست صدر راج نافذ ہے۔x