وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل رات نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس سے ملاقات کی۔
جناب جے شنکر اور سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس دونوں نے اقوام متحدہ کے 80 سال پورے ہونے، جغرافیائی سیاسی رجحانات، اہم موضوعات اور بھارت کے نقطہئ نظر پر تبادلہئ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی صدر Annalena Baerbock سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے محترمہ Baerbock کو اُن کی صدارت کے لیے بھارت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے اپنے ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ دونوں نے باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہئ خیال کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے الجیریا کے اپنے ہم منصب احمد Attaf سے بھی ملاقات کی اور دونوں نے بھارت-الجیریا شراکت داری کو مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں بھی بات چیت کی۔×