وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مشترکہ چیلنجز، بالخصوص دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں، ملکوں کے درمیان تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات آج نئی دلی میں اسپین کے اپنے ہم منصب Jose Manuel Albares Bueno کے ساتھ مذاکرات کے افتتاحی اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسپین دونوں ہی دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی نظام ایک وسیع تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور دنیا کو دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت اگلے مہینے نئی دلی میں مصنوعی ذہانت AI امپیکٹ سمٹ 2026 کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ AI سے متعلق بھارت کا نقطہئ نظر انسانوں پر مرکوز، جامع، ذمہ دار اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہے، جو یورپ کے نقطہئ نظرسے کافی مطابقت رکھتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت اور اسپین نے 2026 کو ثقافت، سیاحت اور AI کا مشترکہ سال قرار دیا ہے۔x