January 21, 2026 3:12 PM

views 11

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلّی میں اسپین کے اپنے ہم منصب Jose Manuel Albares Bueno سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کو کہا ہے۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مشترکہ چیلنجز، بالخصوص دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں، ملکوں کے درمیان تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات آج نئی دلی میں اسپین کے اپنے ہم منصب Jose Manuel Albares Bueno  کے ساتھ مذاکرات کے افتتاحی اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسپین دونوں ہی دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی نظام ایک وسیع تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور دنیا کو دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیس...