September 26, 2025 10:39 AM | Jaishankar G20 FMM New

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بالکل برداشت نہ کرنے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور پابندیوں کے اطلاق کے تعلق سے کچھ ملکوں کے دوہرے معیار پر نکتہ چینی کی ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جو ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ بین الاقوامی برادری کی خدمت کر رہے ہیں۔ نیویارک میں G20 کے وزراءِ خارجہ کی میٹنگ میں آپریشن سندور کا کیس پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر  جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بالکل برداشت نہ کرنے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے پابندیوں کے اطلاق کے تعلق سے دنیا کے دوہرے معیار پر نکتہ چینی بھی کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں سے سپلائی، Logistics میں خلل پیدا ہوتا ہے اور خرچ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ملکوں پر دباؤ پڑتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پیچیدہ عالمی خطرات کو دور کرنے میں اِس طرح کے ملکوں کو شامل کیے جانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔