September 26, 2025 10:39 AM
33
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بالکل برداشت نہ کرنے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور پابندیوں کے اطلاق کے تعلق سے کچھ ملکوں کے دوہرے معیار پر نکتہ چینی کی ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جو ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ بین الاقوامی برادری کی خدمت کر رہے ہیں۔ نیویارک میں G20 کے وزراءِ خارجہ کی میٹنگ میں آپریشن سندور کا کیس پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بالکل برداشت نہ کرنے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے پابندیوں کے اطلاق کے تعلق سے دنیا کے دوہرے معیار پر نکتہ چینی بھی کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں سے سپلائی، Logistics میں خلل پیدا ہوتا ہے اور خرچ میں اضافہ ہوتا ہے، جس ...