September 27, 2025 9:45 AM | Jaishankar Brics IBSA

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برِکس سے کہا ہے کہ وہ ہنگامے سے دوچار اِس دنیا میں قیامِ امن اور سفارت کے پیغام کو عمل میں لائے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں، جب کثیر ملکی نظام پر دباؤ پایا جاتا ہے، Brics ایک جواز اور تعمیری تبدیلی کے لیے ایک مضبوط آواز کے طور پر موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں برِکس ملکوں کے وزراء خارجہ کی ایک میٹنگ کی میزبانی کرتے ہوئے کہی۔ یہ میٹنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے الگ منعقد کی گئی تھی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہنگامے سے دوچار دنیا میں برِکس کو چاہیے کہ وہ ایک بار پھر قیامِ امن، مذاکرات، سفارت اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کا پیغام عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ اِس گروپ کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ،  خاص طور پر سکیورٹی کونسل کے اہم اصولوں کی ایک جامع اصلاح کے لیے اپنی اجتماعی آواز کو بلند کرے۔

بڑھتے ہوئے تحفظاتی رجحان، محصولات میں اُتار چڑھاؤ اور تجارت کی راہ میں غیر محصولاتی رکاوٹوں کے اثرات کا  خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ برِکس کو چاہیے کہ وہ کثیر ملکی تجارتی نظام کا دفاع کرے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔