September 27, 2025 9:45 AM
34
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برِکس سے کہا ہے کہ وہ ہنگامے سے دوچار اِس دنیا میں قیامِ امن اور سفارت کے پیغام کو عمل میں لائے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں، جب کثیر ملکی نظام پر دباؤ پایا جاتا ہے، Brics ایک جواز اور تعمیری تبدیلی کے لیے ایک مضبوط آواز کے طور پر موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں برِکس ملکوں کے وزراء خارجہ کی ایک میٹنگ کی میزبانی کرتے ہوئے کہی۔ یہ میٹنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے الگ منعقد کی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہنگامے سے دوچار دنیا میں برِکس کو چاہیے کہ وہ ایک بار پھر قیامِ امن، مذاکرات، سفارت اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کا پیغام عمل میں لائ...